Pakistan’s polio problem and vaccination danger

A police officer stands guard as members of a polio vaccination team give a young child a dose of the vaccine. Attacks by militants against health workers and police guarding them remain a challenge for the UN-funded vaccination campaign
Advertisements

کراچی میں اسلحہ کی سب سے بڑی کھیپ برآمد

 کراچی میں پولیس نے عزیز آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران پانی کے  ٹینک سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ عزیز آباد کے علاقے لال قلعہ گراونڈ کے قریب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران ایک مکان کے پانی کے ٹینک کے اندر چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 200 سے زائد راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز، کلاشنکوف ، نائن ایم ایم پستول سمیت جدید اسلحہ شامل ہے ۔ پولیس اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اسلحہ تخریب کاری کی کسی بڑی واردات کے لئے چھپایا گیا تھا۔